Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپنے خوف سے تنگ اداکار فہد مرزا نے دریا میں چھلانگ لگا دی

سرجن فہد مرزا کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2023 03:53pm
تصویر: فیس بک / فہد مرزا
تصویر: فیس بک / فہد مرزا

کہتے ہیں اگر آپ کے دل میں کسی چیز کا ڈر ہو تو اسے دور کرنے کیلئے اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور ایسا ہی کچھ کیا ہے پاکستان کے مشہور اداکار اور پلاسٹک سرجن فہد مرزا نے، جن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

فہد مرزا نے اپنے ڈر کو قابو کرنے کیلئے دریا میں چھلانگ لگا دی۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فہد سوئٹزرلینڈ میں ایک دریا کے اوپر موجود پل پر کھڑے ہیں، جہاں سے انہوں نے دریا میں چھلانگ لگائی اور تیراکی کرتے ہوئے ایک اونچی دیوار تک پہنچ گئے۔

لیکن وہ دریا سے باہر کیسے نکلے یہ ایک معمہ ہے، کیونکہ وہاں سے نکلنے کی کوئی جگہ نظر نہیں آتی۔

اپنی تیراکی کی ویڈیو انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’خوف کو اپنے رہنما کے طور پر دیکھیں، آپ جس چیز سے ڈرتے ہیں، آپ کو وہی کرنے کی ضرورت ہے۔

فہد مرزا کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک ہزاروں ویوز مل چکے ہیں۔

Pakistani Actor

Fahad Mirza

Plastic Surgeon