Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی کی کارروائی، تخریب کاری کا منصوبہ بندی کرنے والا دہشتگرد گروہ گرفتار

گرفتار دہشتگردوں میں کالعدم تنظیم داعش کے 10 سے زائد دہشتگرد شامل ہیں، ذرائع
شائع 10 جولائ 2023 02:10pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پشاور: سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گرد گروہ کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم داعش کے 10 سے زیادہ دہشت گرد شامل ہیں، جنہیں پشاور اور ہنگو سمیت مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد گروہ تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہا تھا جن میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں۔

انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔

peshawar

Terrorist Arrested

CTD KPK