فیصل آباد: پولیس نے مدرسے جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والے پانچوں بچوں کو ڈھونڈ لیا
بچے مدرسے جانے کیلئے نکل کر راستے سے کہیں بھاگ گئے تھے، پولیس
فیصل آباد سےتین روز پہلے لاپتہ ہونے والے پانچ بچوں کو پولیس نے ڈھونڈ لیا۔
پولیس کے مطابق بچے تین روز قبل گھر سے مدرسے جانے کے لئے نکل کر راستے سے کہیں بھاگ گئے تھے جنہیں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں بچوں کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔
شہری غلام عباس کے گھر کے بچے سنت پورہ کے مدرسے میں زیر تعلیم ہیں، جن کی عمریں 8 سے 15 سال ہیں۔
والد نے دو روز قبل بچوں کو مدرسہ کے لئے روانہ کیا تھا تاہم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طلحہ، زبیر، عمیر، ارحم اور زوہیب مدرسہ نہیں پہنچے تھے۔
لاپتہ بچوں کے والد کی مدعیت میں تھانہ ٹھیکری والا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Faisalabad
missing children
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.