Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسانی اسمگلروں کے چنگل سے 23 افغان تارکین وطن بازیاب کرا لیے گئے

متاثرین میں دو ماہ کے بچے سمیت 4 بچے بھی شامل ہیں
شائع 10 جولائ 2023 01:23pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پیرو کے حکام نے اتوار کو برازیل کی سرحد کے ساتھ انسانی اسمگلروں کے چنگل سے 23 افغان تارکین وطن کو بچایا ہے۔

پیرووین پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ افغان تارکین وطن ایکواڈور جانے کی کوشش کر رہے تھے، ان افغان تارکین وطن نے اسمگلروں کو رقم ادا کی تاکہ انہیں ملک بھر میں ور شمالی سرحد تک پہنچایا جا سکے۔

پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ انہیں پیسے لینے کے باوجود دھوکہ دیا گیا اور پیرو برازیل کی سرحد کے ساتھ واقع میڈری ڈی ڈیوس ڈپارٹمنٹ کے اناپاری گاؤں میں بغیر کھانا دیے ایک گھر میں محصور رکھا گیا۔

پراسیکیوٹرز آفس نے کہا کہ متاثرین میں ”چار بچے بھی شامل ہیں، جن میں ایک دو ماہ کا بچہ بھی ہے۔“

لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ تارکین وطن نے اسمگلروں کو کتنی رقم ادا کی تھی۔

افغان تارکین وطن کو یہ یقین دلایا گیا تھا کہ انہیں ایک علاقائی شہر میں منتقل کر دیا جائے گا۔

Human Traffickers

Afghan migrants