Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ

اس اضافے سے صارفین پر 46 ارب 76 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا، نیپرا
شائع 10 جولائ 2023 11:59am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر کے بلوں میں ہوگا۔

نیپرا نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اضافے سے صارفین پر 46 ارب 76 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

nepra

federal government

electricity price