ڈالر پھر مہنگا، قدر میں دوبارہ اضافہ کیوں اور کیا دوبارہ قیمت نیچے آئے گی
پاکستان میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ امریکی کرنسی کی قدر میں گذشتہ ہفتے نمایاں کمی دیکھی گئی تھی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز 1 روپے 91 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر 279 روپے 80 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 281 روپے اور قیمت فروخت 285 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 86 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔
قیمت دوبارہ نیچے آئے گی؟
صدر فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ طلب پرانٹربینک میں ڈالر 280 روپے تک پہنچ گیا جبکہ ڈالرمہنگا ہونے کی بنیادی وجہ درآمدی خام مال کی طلب ہے ایل سی کھولنے پرطلب پر روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلب و رسد کی وجہ سے ڈالر کی قیمت بڑھی ہے اور طلب پوری ہونے کے بعد ڈالرکی قیمت پھرکم ہوجائے گی۔
ملک بوستان نے کہا کہ آئی ایم ایف سے فنڈزملنے کے بعد ڈالر250 روپے تک گرجائے گا، آئی ایم ایف، دیگر فنڈزملنے پر روپے پردباؤختم ہوجائے گا، ترسیلات زر میں کمی ہونا درست نہیں۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایکس ایس) میں کاروبار کا مسلسل مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، 100 انڈیکس 145 پوائنٹس اضافے کے بعد 44 ہزار 350 پوائنٹس ہوگیا ہے۔
Comments are closed on this story.