Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام کو زحمت سے بچانے والے نادرا کوڈز، اب اپنا کام گھر بیٹھے کروائیں

جلدی کام کروانا تو عموماً ایجنٹوں کو پیسے دینے پڑتے ہیں
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2023 09:45am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

اگر آپ پاکستان میں رہتے ہیں تو یہ لازمی جانتے ہوں گے کہ سرکاری دفتروں میں کتنی خواری ہوتی ہے۔ ایک چھوٹی سی معلومات حاصل کرنے کیلئے آپ کو گھنٹوں لائنیں بھگتانی پڑتی ہیں، اور اگر جلدی کام کروانا ہو تو ایجنٹوں کو پیسے دینے پڑتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں ان میں سے کچھ کام ایسے ہیں جو آپ گھر بیٹھے بھی کرسکتے ہیں اور اس کیلئے آپ کو کوئی زحمت اٹھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

نادرا کی جانب سے کچھ مخصوص ایس ایم ایس کوڈز جاری کئے گئے ہیں، جن پر میسیج کرکے آپ اپنی مطلوبہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

ان کوڈز کے زریعے آپ جان سکتے ہیں کہ آپ فائلر ہیں یا نان فائلر، آپ کا نام ووٹنگ لسٹ میں ہے یا نہیں، آپ کی گاڑی کس کے نام پر ہے، آپ کا شجرہ نصب کیا ہے، وغیرہ اور بہت کچھ۔

یہ مخصوص کوڈز اور ان سے حاصل ہونے والی معلومات کی تفصیل آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

  • اپنی گاڑی کا چیسز نمبر 8521 پر ایس ایم ایس کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا آپ کی گاڑی چوری کی تو نہیں ہے۔

  • اپنا شناختی کارڈ نمبر 7000 پر ایس ایم ایس کریں، آپ جان جائیں گے کہ آپ کے نام پر کوئی جعلی کارڈ تو نہیں بنا ہوا۔

  • اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں، اس سے آپ کو علم ہوجائے گا کہ کہ آپ کا نام ووٹر لسٹ میں درج ہے یا نہیں اور اگرہے تو کہاں درج ہے۔

  • اپنا شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کرنے سے آپ جان سکتے ہیں کہ آپ کے شناختی کارڈ پر کون سے نیٹ ورک کی کتنی سِمیں ہیں۔

  • اپنے شناختی کارڈ کے نمبر سے پہلے ”ATL“ لکھیں، اس کے بعد اسپیس دے کر 9966 پر ایس ایم ایس کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ فائلر ہیں یا نان فائلر ۔

  • شناختی کارڈ نمبر 8009 پر ایس ایم ایس کریں، آپ کو اپ کا شجرہ نصب پتہ چل جائے گا۔

  • شناختی کارڈ 1166 پر ایس ایم ایس کرنے سے یہ بھی معلوم کیا جاسکتا ہے کہ کرونا ویکسین لگ چکی ہے یا نہیں۔

  • شناختی کارڈ نمبر 8500 پر بھیج کر آپ اپنا صحت کارڈ چیک کر سکتے ہیں۔

  • صحت سہولت کارڈ سے متعلق جاننے کیلئے 9780 کریں۔

  • اور احساس رجسٹریشن کیلئے 8171 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجیں۔

NADRA

Sehat Card

SMS Codes

Car Registration

Fake CNIC

Name in voting list

Sim activation

Filer and Non Filer

family Tree

Sehat Saholat Card

Ehsaas Registration