Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

صحافی محمد عسکری گھرواپس پہنچ گئے

محمد عسکری کو ہفتہ 8 جولائی کی شب نامعلوم افراد ساتھ لے گئے تھے
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2023 11:48am
صحافی سید محمد عسکری۔ فوٹو — ٹوئٹر
صحافی سید محمد عسکری۔ فوٹو — ٹوئٹر

روزنامہ جنگ کے سینئر رپورٹر سید محمد عسکری گھر واپس پہنچ گئے۔

اخبار کے مطابق سید محمد عسکری کو ہفتے کی شب شادی کی تقریب سے واپسی پر کراچی کے قیوم آباد انٹرچینج کے قریب سے حراست میں لیا گیا تھا۔

ان کی اہلیہ نے بلوچ کالونی تھانے میں اپنے شوہر کی بازیابی اور گمشدگی کی درخواست جمع کرائی تھی۔

صحافی کی گمشدگی پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا تھا۔

محمد عسکری کے لاپتہ ہونے پر صحافتی تنظیموں سمیت سیاسی رہنماؤں، مذہبی اور سماجی تنظیموں نے بھی شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا تھا۔

karachi

Pakistani Journalists

Journalist Abducted