Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شکرگڑھ میں 50 سے زائد افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے

متاثرہ افراد دھان کی کاشت کے لیے دریائے راوی کے پارگئے تھے
شائع 09 جولائ 2023 09:23pm
فوٹو:اسکرین شارٹ
فوٹو:اسکرین شارٹ

کوٹ نیناں کے گاؤں جھن مان سنگھ کے 50 سے زائد افراد سیلابی ریلہ میں پھنس گئے۔

شکرگڑھ میں کوٹ نیناں کے گاؤں جھن مان سنگھ سے تعلق رکھنے والے 50 سے زائد افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں، جو کسی مدد کے منتظر ہیں۔

خواتین اور بچوں سمیت یہ افراد دھان کی کاشت کے لیے دریائے راوی کے پار گئے تھے، تاہم واپسی پر ریلے میں پھنس گئے ہیں، متاثرین کی مدد کے لئے تاحال کوئی ریسکیو آپریشن شروع نہیں کیا گیا۔

سیلاب میں پھنسے افراد نے ویڈیو جاری کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہم فصل کی کٹائی کے لئے اپنے کھیتوں میں موجود تھے کہ اچانک سیلابی ریلے نے ہمیں چاروں طرف سے گھیر لیا، ہمارے ساتھ بچے اور خواتین بھی ہیں، ہماری مدد کی جائے۔

flood

shakar gharh