Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر سندھ کی صدر عارف علوی کے گھر جاکر حج کی مبارکباد

وفاق کے تعاون سے صوبے کی ترقی یقینی ہے، گورنر سندھ
شائع 09 جولائ 2023 08:29pm
فوٹو:ٹویٹر
فوٹو:ٹویٹر

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صدر عارف علوی کو ان کے گھر جاکر حج کی مبارکباد پیش کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی رہائش گاہ پہنچے اور ملاقات کی۔

گورنر سندھ نے صدرمملکت کو حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی، جب کہ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں، انفرا اسٹرکچرکی بحالی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق کے تعاون سے صوبہ کی ترقی یقینی ہے۔

Governor Sindh

President Arif Alvi

Arif Alvi

kamran tessori