Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صرف 30 دن کا کھیل باقی ، اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی نئی سیاست طلوع ہوگی، شیخ رشید

زرداری اور بلاول منظر نامے سے غائب ہیں معلوم نہیں آئی ایم ایف معاہدے کے ساتھ ہیں یا نہیں، شیخ رشید
شائع 09 جولائ 2023 12:43pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صرف تیس دن کا کھیل باقی ہے لوگ ایک مہینہ مہنگائی اور مشکلات کا مزید مقابلہ کریں جس روز اسمبلیاں تحلیل ہوں گی اُسی صبح نئی سیاست طلوع ہوگی۔

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ زمین پر اکڑ کر چلنے والے چادر اور چار دیواری کو روندنے والے زمیں بوس ہو جائیں گے، جیل کا گیٹ ٹوٹے گا بے گناہ لوگ چھوٹیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف، حکومت اور اُس کے وزیر خزانہ پر اعتبار نہیں کرتا اسی لیے دوسروں سے ضمانت لینے اُن کے گھر گئے۔ زرداری اور بلاول سیاسی منظر نامے سے غائب ہیں معلوم نہیں آئی ایم ایف معاہدے کے ساتھ ہیں یا نہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جو قرضہ دے رہے ہیں ان کو قرضوں کی واپسی کی گارنٹی بھی چاہیے ورنہ ڈیفالٹ کی تلوار لٹک رہی ہے، پہلے ہی عالمی برادری سے تنہا ہوتے جا رہے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ سیاسی استحکام پیدا کرو ان حالات میں یورپی یونین جی ایس پی پلس اسٹیٹس بھی واپس لے سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت کے بغیر اسمبلی میں بنائے گئے قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے، قائد ن لیگ نواز شریف کی سزا اور اُس کی واپسی بھی دو تہائی کی آئینی ترمیم سے مشروط ہے۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ 30 دنوں میں حکمراں اتحاد (پی ڈی ایم) میں کھینچا تانی ہوگی رسہ کشی ہوگی جوڈو کراٹے ہوں گے اور بٹوارا ہوگا۔

سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن ہی ملک کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔ ورنہ کشت و خون ہوگا سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا الیکشن کروانے ہوں گے۔

PDM

International Monetary Fund (IMF)

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS