گوگل نے انتہائی خاموشی سے اپنے کیلینڈر میں بڑی تبدیلی کردی
گوگل کی کیلینڈر ایپلی کیشن اینڈرائیڈ صارفین کے لیے انتہائی کارآمد ایپ ہے اور سرچ انجن گوگل خاموشی سے اپنی اس ایپ میں ایک بڑی تبدیلی کرنے جا رہا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کیلنڈر ایپ میں کمپنی کی جانب سے انتہائی اہم فیچر شامل کیا جا رہا ہے۔ جس کے مطابق صارفین گوگل کیلینڈر میں شیئر کا بٹن بھی استعمال کرسکیں گے۔
گوگل کیلینڈر ایونٹس میں شیئر بٹن کا مطلب ہے کہ ایونٹ کے منتظمین بڑی تعداد میں لوگوں کو انفرادی طور ای میل کیے بغیر ہی مدعو کرسکیں گے۔
یہ فیچر رواں سال مارچ کے مہینے میں نامکمل شکل میں متعارف کرایا گیا تھا۔ لیکن ٹوئٹر صارف کی جانب سے شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں اس کو مکمل شکل میں دیکھا جا سکتا ہے۔
کیلینڈر ایپ پر صارفین جب بھی کوئی ایونٹ سیٹ کریں گے، وہاں ایونٹ کے نام اور تاریخ کے نیچے ایک شیئر بٹن دِکھائی دے گا۔
اس بٹن کو دبانے کے بعد صارف اس ایونٹ کو ٹیلی گرام، واٹس ایپ یا ڈِسکورڈ جیسی متعدد ایپ میں شیئر کر سکتے ہیں۔
جن افراد کو دعوت نامے موصول ہوئے ہوں گے وہ لنک پر ہاں، ناں یا شاید کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی دستیابی کے متعلق بتا سکیں گے۔
تاہم کمپنی کی جانب سے اس فیچر کی ریلیز کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.