Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی پور چٹھہ: آئل ریفائننگ یونٹ میں آتشزدگی

آئل چیمبر میں 25 ہزار لیٹر خام تیل موجود تھا، ریسکیو ذرائع
شائع 09 جولائ 2023 10:38am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں واقعہ علی پورچٹھہ کےعلاقے میں آئل ریفائننگ یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ یونٹ کے بوائلر اور بیٹنگ چیمبر میں لگی، آئل چیمبر میں 25 ہزار لیٹر خام مال موجود تھا۔

آتشزدگی کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا۔ فائرفائٹنگ آپریشن میں ریسکیو کی 5 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

Punjab police

rescue 1122

fire fighters