Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک ماہ کے اندر اسمبلی مدت پوری کرکے تحلیل ہو جائے گی، خواجہ آصف

الیکشن کی تیاری کا آغاز ہو چکا ہے، وزیر دفاع
شائع 08 جولائ 2023 11:47pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے اندر اسمبلی مدت پوری کرکے تحلیل ہوجائے گی، قوم کو 5 سال بعد اپنے ووٹ کے حق استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

سیالکوٹ میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ الیکشن کی تیاری کا آغاز ہو چکا ہے، مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کی تقسیم کا سلسلہ جلد شروع ہو جائے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے نہایت ہی مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، ہمارے پاس چوائس تھی کہ فوری حکومت سنبھالتے ہی اسمبلیاں تحلیل کر دیتے، اگر فوری اسمبلی ختم کر دیتے تو آئی ایم ایف اور دیگر امداد کا سلسہ رک جاتا اور ملک ڈیفالٹ کر جاتا، ایک ماہ کے اندر اسمبلی اپنی مدت مکمل کرکے تحلیل ہو جائے گی، قوم کو 5 سال بعد اپنے ووٹ کے حق استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں ارب روپے کی بجلی، گیس اور ٹیکس چوری ہوتا ہے، یہ سلسلہ جاری رہا تو ملک معاشی طور پر دربدر ہوتا رہے گا، ایسے ایسے شہر ہیں جہاں 82 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے غلط سیاسی فیصلے کیے، غلط فیصلوں کی وجہ سے اس کی حکومت گئی، یہ غلط فیصلے نہ کرتا تو آج بالٹی کے بجائے حکومت کا تاج سر پہ ہوتا، شخص نے اتنی غلطیاں کیں جس کے ڈپریشن میں اس نے 9 مئی کا پلان بنایا، 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا، اس نے ریاست کو للکارا، دیکھیں تو سہی اس کے ٹارگٹ کیا تھے، اس نے دشمنوں کی طرح کردار ادا کیا، اس شخص نے دفاع کے ضامن ادارے کو للکارا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سیاسی غلطیوں کی اس نے قیمت ادا کی اور حکومت چلی گئی، سیاست دانوں نے بےشمار غلطیاں کیں، اسٹیبلشمنٹ نے بھی غلطیاں کیں لیکن کسی پارٹی کا کوئی ورکر مفرور ہوتے نہیں دیکھا جس طرح ان کے لیڈران مفرور ہوئے، سیاسی ورکر عزت آبرو سے گرفتار ہوتا ہے تو اس کی چادر چار دیواری کا تقدس بھی رہتا ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور دیگر پارٹی عہدیداران سے آئی ایم ایف کی میٹنگ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف والے بھی سوچتے ہوں گے کہ ہم کس سے میٹنگ کررہے ہیں، یا تو اشتہاری ہیں یا مفرور ہیں، آئی ایم ایف کی زوم میٹینگ میں تمام مفرور بیٹھے ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ڈیڑھ درجن ایم این اے اور 2 درجن ایم پی اے گلگت بلتستان میں موجود ہیں۔

PMLN

imran khan

Khuwaja Asif

Defence Minister

Sialkot

pti chairman