Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس 16 جولائی کو طلب، اہم فیصلے متوقع

مولانا فضل الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے
شائع 08 جولائ 2023 07:32pm

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس 16 جولائی کو طلب کرلیا گیا۔

ترجمان جے یوآئی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) گروپ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس 16 جولائی کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر طلب کیا گیا ہے، جس کی صدارت مولانا فصل الرحمان کریں گے۔

اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر غور و خوض ہوگا، انٹرا پارٹی الیکشن کے بارے میں اہم فیصلے ہوں گے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں جماعتی دستور میں ترمیمی کمیٹی کی سفارشات پر غور ہوگا جبکہ آئندہ قومی اور صوبائی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسلام آباد

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

Central Committee of JUI