Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں جاری بارشوں سے ڈیمز بھرنے لگے

تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کے ذخائر 80 لاکھ ایکڑ فٹ تک پہنچ گئے
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2023 07:40pm

ملک کے مختلف حصوں میں جاری بارشوں کے اثرات کے باعث ڈیمز بھرنے لگے، 3 بڑے ڈیموں میں ایک روز میں پانی کے ذخائر میں 2 لاکھ ایکڑ فٹ کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں پری مون سون بارشوں کے باعث ڈیمز میں پانی کا ذخیرہ اور دریاؤں میں بہاؤ بڑھنے لگا ہے۔

ارسا حکام کے مطابق تینوں بڑے ڈیمز تربیلا، چشمہ اور منگلا میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 80 لاکھ ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا ہے، جو کہ گزشتہ روز 78 لاکھ ایکڑ فٹ تھا۔

حکام کے مطابق تربیلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 40 لاکھ 13 ہزار فٹ ہے، گزشتہ روز پانی کا ذخیرہ 39 لاکھ 14 ہزار ایکڑ فٹ تھا۔

اسی طرح سے منگلا ڈیم میں آج پانی کا مجموعی ذخیرہ 38 لاکھ 12 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ گزشتہ روز پانی کا ذخیرہ 37 لاکھ ایکڑ فٹ تک تھا۔

ارسا حکام کے مطابق چشمہ ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 76 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ ہوا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں کے باعث پانی کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو ڈیمز میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

اسلام آباد

moon soon

WATER RESOURCES

HEAVY RAIN FORECAST

Dams filled