Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دعا لیپا کے بوائے فرینڈ مصباح الحق؟ وائرل تصویر نے تنازعہ کھڑا کردیا

البانین گلوکارہ کے ساتھ تصویر دیکھ کر پاکستانی عوام حیران
شائع 08 جولائ 2023 06:32pm

عالمی شہرت یافتہ البانین گلوکارہ دعا لیپا اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ یونان کے ایک جزیرے پر چھٹیاں منانے میں مصروف ہیں، لیکن جیسے ہی انہوں نے چھٹیوں کی تصاویر شئیر کیں، پاکستان میں ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

دیکھتے ہی دیکھتے دعا لیپا اور ان کے بوائے فرینڈ کی تصویر پاکستان میں وائرل ہوگئی اور اس کی وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

ستائیس سالہ گلوکارہ نے انسٹاگرام پر دس تصاویر پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ دھوپ میں ٹہلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر کی اس سیریز میں دعا لیپا کو سیاہ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک تصویر میں انہیں کیمرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے قہقہہ لگاتے دکھایا گیا ہے۔

لیکن پاکستانیوں دعا لیپا کے ہمراہ نظر آنے والا ان کا بوائے فرینڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق سے حیرت انگیز طور پر مشابہہ لگا۔

 تصویر: اسنٹاگرام/دعا لیپا
تصویر: اسنٹاگرام/دعا لیپا

تصاویر دیکھ کر پاکستانی عوام دنگ رہ گئے۔

سوشل میڈیا صارفین نے تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہ مصباح الحق ہی ہیں یا مصباح کا کوئی ہمشکل ہے؟

لیکن حقیقت یہ ہے کہ تصویر میں دعا لیپا کے ہمراہ مصباح الحق نہیں بلکہ فرانسیسی فلم ساز رومین گاوراس ہیں جو تصاویر میں بالکل مصباح الحق سے مشابہہ لگ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس فروری میں دعا لیپا اور گاوراس کو پہلی بار لندن میں بافٹا کی تقریب میں دیکھا گیا تھا، جس نے ان کے تعلقات کے بارے میں افواہوں کو جنم دیا تھا۔

چند ماہ بعد یعنی 19 مئی کو دونوں نے کانز فلم فیسٹیول میں اپنے تعلقات کو عیاں کردیا۔

Misbah ul Haq

Dua Lipa

Romain Gavras

Boyfriend