Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

میک ڈونلڈز بھارت میں اپنے کھانوں میں ٹماٹر کا استعمال بند کرنے پر مجبور

میک ڈونلڈز کے باہر نوٹسز آویزاں
شائع 08 جولائ 2023 05:53pm

دنیا کے معروف ترین فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس میں سے ایک میکڈونلڈز بھارت میں واقع اپنے بیشتر آؤٹ لیٹس پر ٹماٹر کا استعمال بند کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

عالمی فاسٹ فوڈ چین کی اجنب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹماٹر کا استعمال بند کرنے کی وجوہات میں معیاری مصنوعات کی عدم دستیابی اور قیمت میں تیزی سے اضافہ شامل ہیں۔

امریکی فاسٹ فوڈ جائنٹ کی بھارتی فرنچائز کناٹ پلازہ ریسٹورنٹ لمیٹڈ نے جمعہ کو اپنے اسٹورز پر نوٹسز چسپاں کیے جن میں کہا گیا کہ وہ اپنی ”بہترین کوششوں“ کے باوجود ہمارے سخت معیار پر اترنے لائق ٹماٹروں کی مناسب مقدار حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ فی الحال ہم ٹماٹر کے بغیر مصنوعات پیش کرنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔

میکڈونلڈ کے بھارتی مینو پر کئی آئٹمز بشمول اس کے سگنیچر مہاراجہ میک چکن برگرمیں ایک جزو کے طور پر کٹے ہوئے ٹماٹر شامل ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ خراب موسمی حالات کے باعث فصل کی پیداوار متاثر ہونے سے بھارت میں ٹماٹر کی قیمتوں میں پانچ گنا تک اضافہ ہوا ہے۔

بھارت کے کچھ حصوں میں ٹماٹر کی قیمت 165 بھارتی روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے، جو سال کے آغاز سے پانچ گنا زیادہ ہے۔

پیاز اور ٹماٹر کی قیمت بھارت میں ایک حساس سیاسی مسئلہ ہے اور رائے دہندگان اسے مہنگائی کے نشان کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ٹماٹر پورے بھارت بھر میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں اور ان کی قیمت میں اضافہ وسیع پیمانے پر مظاہروں کا باعث بن سکتا ہے۔

یہاں تک کہ بڑھتی قیمتوں نے جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک میں ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے ٹماٹر چوری ہونے کی خبریں بھی ملی ہیں۔

پہلے بھی پیاز کی قیمت میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا گیا تھا۔

india

price hike

Inflation

McDonald's

Tomatoes