Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

مقدمے میں اعجاز الحق، غلام مرتضی، غزالہ شاہین سمیت 23 افراد نامزد
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2023 06:46pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں اعجاز الحق، غلام مرتضی اور غزالہ شاہین سمیت 23 افراد نامزد ہیں۔

اعجاز الحق پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ ڈی جی ایف آئی اے کے حکم پر جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق، سابق ایم پی اے غلام مرتضی اور سابق ایم پی اے ٖغزالہ شاہین سمیت 23 افراد کے خلاف مقدمہ ہارون آباد میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان پر ایک ارب 80 کروڑ روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کا حوالہ دیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں ایک کمپنی کے ڈائریکٹرز، شیئرز ہولڈز اور حکام کو بھی نامزد کیا گیا ہے تاہم ابھی ایف آئی اے نے کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

money laundering

FIR

lahore

Ijaz ul Haq

pakistan muslim league zia