Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میئر کراچی نے سرکاری دفاتر ایک جگہ کرنے کا منصوبہ پیش کردیا

مرتضیٰ وہاب کی جانب سے وکلا کو صحت کارڈ جاری کرنے کا اعلان
شائع 08 جولائ 2023 05:08pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

میئر کراچی نے سرکاری دفاتر ایک جگہ کرنے کا منصوبہ پیش کردیا، ساتھ ہی وکلا کو صحت کارڈ جاری کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

کراچی میں سندھ ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وکلا ہمارا ساتھ دیں تاکہ مزید بہتر طریقے سے عوام کی خدمت کی جاسکے، وکلا کے مطالبے پر ایمبولینس اور سندھ ہائی کورٹ کے باہر پارکنگ کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں کیخلاف پروپیگنڈے سے عوام اور حکومت میں دوریاں پیدا ہوئیں۔ وکلا اور حکومت کے درمیان فاصلہ بھی ہم نے ختم کیا جبکہ بار کونسل نے پل کا کردار ادا کیا۔

ملک میں جاری مہنگائی اور علاج معالجہ سے متعلق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ علاج کی سہولت بہت مہنگی ہوگئی ہے جلد وکلا کو صحت کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ حکومت کے بھی مسائل ہوتے ہیں ایک دیرینہ مسئلہ یہ ہے کہ مختلف دفاتر مختلف جگہوں پر ہیں۔ تجویز ہے کہ بیرکس میں عمارت بناکر تمام سرکاری دفاتر کو ایک جگہ کردیا جائے، اس طرح شہریوں کا بھی مسئلہ حل ہوگا اور تمام دفاتر ایک جگہ پر آجائیں گے۔

Hafiz Naeem ur Rehman

mayor karachi

Karachi development