Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

سابق وفاقی وزیر کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم
شائع 08 جولائ 2023 03:38pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ سے متعلق دو مقدمات میں فواد چوہدری عبوری ضمانت کے لئے انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے۔

عدالت نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی درخواست پر دو مقدمات میں 8 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا اور فواد چوہدری کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

PTI protest

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS