Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بارش کے باعث کراچی ائرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر

متعدد ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ
شائع 08 جولائ 2023 02:39pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حالیہ بارشوں اور خراب موسم کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ متعدد مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

قومی ائرلائن کی پرواز پی کے 306 کراچی سے لاہور جانے کے لیے شیڈول تھی جس کے مسافروں کو منسوخی کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا ، اور انہیں دیگر پروازوں میں ایڈجسٹ کرنے کے لئے متبادل انتظامات کیے جارہے تھے

اسی طرح پی آئی اے کی پرواز پی کے 350 جو کراچی سے پشاور جانے والی تھی وہ بھی خراب موسمی حالات کی وجہ سے متاثر ہوئی۔ پرواز منسوخ ہونے کی وجہ سے مسافر پھنس گئے۔

علاوہ ازیں پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 370 بھی متاثر ہوئی۔ ائرلائن کے مطابق مسافروں اور عملے کے ارکان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرواز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ائر کی پروازجس کی روانگی متوقع تھی، کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔ فلائٹ ٹیک آف نہ ہونے کی وجہ سے مسافر پھنس کر رہ گئے۔

اندرون ملک پروازوں کے علاوہ بین الاقوامی سفر بھی متاثر ہوا۔ کراچی سے تہران جانے والی پرواز بھی موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردی گئی۔

ایمریٹس ایئرلائنز کی پرواز EK-609، جو دبئی سے کراچی جانے والی تھی، ٹیک آف کرنے سے قاصر تھی۔ ائر لائن حکام نے خراب موسم کی وجہ سے حفاظتی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے مسافروں کی حفاظت کو ترجیح دی۔

ایوی ایشن حکام اور ائر لائنز صورتحال سنبھالنے اور مسافروں کو ہونے والی تکلیف کو کم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پرواز کی تازہ ترین معلومات کے ساتھ اپ ڈیٹ رہیں اور ری شیڈولنگ یا رقم کی واپسی کے لیے اپنی متعلقہ ائر لائن سے رابطہ کریں۔

karachi airport

Karachi Rain

Flight Schedule