Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاراچنار : زمین کےتنازع پر فائرنگ و گولا باری، 6 افراد جاں بحق، 29 زخمی

انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کی جانب سے فائر بندی کیلئے کوششیں
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2023 03:26pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خیبر پختونخوا کے ضلع پاراچنار میں زمین کے تنازع پر فائرنگ و گولا باری کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور انتیس زخمی ہوگئے۔

زمین پر تنازع کے نتیجے میں تصادم پارا چنار کے علاقے اپرکرم شاملاتی میں ہوا۔ فائرنگ اور گولہ باری سے علاقہ لرز اٹھا اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسپتال ذرائع نے فائرنگ و گولہ باری سے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصادم کے بعد 29 زخمیوں کو اسپتال میں پہنچایا گیا۔

تصادم کے بعد علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ قبائلی عمائدین، جرگہ انتظامیہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس علاقے میں پہنچ گئی۔

انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کی فائر بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ زمین پر تنازع چند ماہ پہلے بھی ہوا تھا جس میں درجن سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے۔

اراضی تنازعات میں خونریزی کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔ صوبائی و مقامی حکومت کی جانب سے قائم لینڈ کمیشن تاحال کوئی حل نکالنے سے قاصر ہے۔