Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دورہ سری لنکا سے قبل ذکاء اشرف نے بابر اعظم کو کیا پیغام دیا

اس بار بھی ایشیا کپ جیت کر پاکستان لائیں گے، بابر اعظم
شائع 08 جولائ 2023 03:20pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سری لنکا روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کا قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ جس میں انھوں نے بابر اعظم کو قیمتی مشوروں سے نوازا۔

چئیرمین منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے کپتان بابر اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ بابراعظم نے ذکاء اشرف کو چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

ذکاء اشرف نے کہا کہ پوری ٹیم کو میری طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیں، دورہ سری لنکا اور ایشیا کپ میں ٹیم کامیابیاں سمیٹے گی۔

اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آپ کے پچھلے دور میں بھی پاکستان نے ایشیا کپ جیتا تھا، اس بار بھی ایشیا کپ جیت کر پاکستان لائیں گے، پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

Pakistan Cricket Team

pakistan vs sri lanka

zaka ashraf