Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’میری پیاری بیٹی، کل کی سی بات لگتی ہے جب میں نے تمہیں گود میں لیا تھا‘

شاہد آفریدی کا بیٹی کی رخصتی پر دعاؤں بھرا پیغام
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2023 03:20pm
تصویر: ٹوئٹر/شاہد آفریدی
تصویر: ٹوئٹر/شاہد آفریدی
تصویر: ٹوئٹر/شہریار اعجاز
تصویر: ٹوئٹر/شہریار اعجاز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی کی تقریب رخصتی گزشتہ رات 7 جولائی کو کراچی میں منعقد ہوئی اور اس موقع پر انہوں نے اپنی بیٹی کیلئے ایک پیار بھرا پیغام شئیر کیا ہے۔

سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بیٹی کی رخصتی پر دعاؤں بھرے پیغام میں کہا، ’میری پیاری بیٹی، کل کی سی بات لگتی ہے جب میں نے تمہیں گود میں لیا تھا، اور اس دن میں نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ میں تمہارا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ اگرچہ آپ اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے والے ہیں، آپ کا دل ہمیشہ میرے دل میں رہے گا کیونکہ میں وہ آدمی ہوں جس نے آپ سے پہلے پیار کیا۔ اللہ آپ دونوں کو اپنی حفاظت میں رکھے اور آپ کو ایک ساتھ ایک خوبصورت زندگی گزارنے کا موقع عطا فرمائے۔‘

اقصیٰ کا نکاح ناصر نصیر سے دسمبر 2022 میں ہوا تھا۔

رخصتی کی تقریب کراچی کے علاقے ڈیفنس کے مقامی ہال میں ہوئی۔

تقریب میں تربیتی کیلئے کراچی میں پہلے سے موجود کپتان بابراعظم، محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال اور اعظم خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ معین خان، ارشد خان، محمد اکرم اور وقار یونس بھی مہمانوں میں شامل تھے۔

cricket

Shahid Afridi

Aqsa Afridi

NASIR NASEER