Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: چور گھر سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کے زیورات اور رقم لے اڑے

ملزمان 33 لاکھ روپے اور 80 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور سامان لے گئے، شہری
شائع 08 جولائ 2023 02:14pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے جہاں چور گھر سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کے زیورات اور رقم لے اڑے۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ فیملی کے ساتھ عید منانے راولپنڈی گیا تھا، واپس آیا تو گھر خالی تھا۔ چوری کے دوران ملزمان 33 لاکھ روپے اور 80 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور سامان لے گئے۔

تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کے بیان پر ایف آئی آر درج کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کے بیان کے بعد واردات کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

lahore police

Lahore Crime

Dacoits