Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی ایل پی کے 23 کارکنان بری، 9 مئی واقعات میں چھوٹنے والوں کیخلاف دوبارہ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

مزید شواہد موصول
شائع 08 جولائ 2023 01:48pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں تحریک لبیک کے تئیس کارکنوں کو بری کردیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت نہ کرسکی۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ چونگ میں 2021 میں درج ہوا تھا۔

دوسری جانب نومئی واقعات میں انسداد دہشتگردی عدالتوں سے ڈسچارج ہونے والے 97 ملزمان کی بریت کے خلاف پنجاب پراسیکیوشن ڈییارٹمنٹ نے اپیلیں دائر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

اپیلیں آئندہ ہفتے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی۔ پنجاب کی مختلف عدالتوں نے ملزمان کو ٹھوس ثبوت نہ ملنے پر ڈس چارج کیا تھا۔

پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف پولیس نے مزید شواہد حاصل کرلئے ہیں۔

pti

Lahore High Court

TLP

atc lahore