Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حارث رؤف اور مزنہ کا ولیمہ: مہمانوں میں خواجہ آصف بھی شامل، تصاویر وائرل

بیشتر کھلاڑی کراچی میں ہونے کے باعث شادی میں شریک نہیں ہوسکے
شائع 08 جولائ 2023 12:42pm
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرحارث رؤف کی تقریب ولیمہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ۔

گو قومی کرکٹ ٹیم کے بیشتر کھلاڑی کراچی میں ہونے کے باعث حارث کی شادی میں شریک نہیں ہوسکے لیکن شادی کی اس آخری تقریب میں عزیزواقارب کے علاوہ صحافی حضرات اور کئی معروف سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب ولیمہ میں دلہا نے ٹو پیس جبکہ دلہن نے فان گولڈن لباس کا انتخاب کیا، دونوں کی دلکش تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

حارث رؤف کے ولیمے کا کھانا تناول فرمانے والوں میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، فخر زمان، سہیل تنویر، مصباح الحق، فہیم اشرف سمیت چیف ایگزیکتو آفیسر لاہورقلندرزعاطف رانا اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ حارث رؤف کا نکاح دسمبر2022 میں ان کی کلاس فیلو مزنہ مسعود کے ساتھ ہوا تھا۔

Khawaja Asif

Haris Rauf

MUZNA MASOOD

Haris Rauf's wedding