Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان خطے میں تناؤ نہیں چاہتا، خوشحالی اور امن کا فروغ چاہتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2023 06:40pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں تناؤ نہیں چاہتا، ہم دنیا میں خوشحالی اور امن کا فروغ چاہتے ہیں۔ پاکستان اور سوئٹزر لینڈ سیاحت کو فروغ دیں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ وزیراعظم شہبازشریف بھی معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ دوست ملک سوئٹزر لینڈ کے وزیرخارجہ کو خوش آمدید کہتے ہیں، سوئس وزیرخارجہ سے مفید اور تعمیری بات چیت ہوئی، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک سیاحت کو فروغ دیں گے، پاکستان خطے میں تناؤ نہیں چاہتا، ہمارا ملک دنیا میں خوشحالی اور امن کا فروغ چاہتا ہے۔ تعلیم، آئی ٹی اور خواتین کی تعلیم کے فروغ کیلئے پاکستان کردار ادا کرتا رہے گا۔

تاہم سوئس وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تجربات اور وسائل سے نقصانات کو کم کرنے میں مدد دیں گے، پاکستان میں سیلابوں سے جانی اور مالی نقصانات بہت زیادہ ہیں، ہم شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہورہے ہیں، عالمی ذمہ داری ہے کہ نقصانات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ پاکستان پر آئے سوئٹزرلینڈ کے وزیرخارجہ سمیت سوئس وفد کے ساتھ بھی فرداً فرداً ملاقات کی اور انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ہونے والی ملاقاتیں انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئیں۔

tourism

Swiss Foreign Minister Ignazio Cassis

Pakistan switzerland relations