Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پرائیویٹ یونیورسٹیز کو ایچ ای سی ترمیمی بل پر شدید تحفظات، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

ترمیمی بل سے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی خود مختاری کو نقصان پہنچے گا، ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز
شائع 08 جولائ 2023 11:54am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز کے چیئرمین نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی خود مختاری میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی ترمیمی بل 2023 کئی خدشات کو جنم دیتا ہے، بل سے اعلیٰ تعلیم کے معیار اور فروغ پر منفی اثرات پڑیں گے۔

ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹریونیورسٹیز کی جانب سے خط میں مزید لکھا گیا کہ ترمیمی بل سے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی خود مختاری کو نقصان پہنچے گا، سیکشن فور میں تبدیلیوں سے ایچ ای سی کا کردار متاثر ہوگا۔

خط میں مزید لکھا گیا کہ صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشنز کی خود مختاری پر بھی اثرات ہوں گے، صوبوں کی یونیور سٹیوں کی خود مختاری اور قیام بھی محدود کیا جارہا ہے۔

HEC

Pakistan Education & Health

Scientific Research