Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی کی حکومت 15سال سے ہماری نسل کشی کر رہی ہے، مصطفی کمال

سندھ حکومت ہمیں اپنانے کیلئے تیار نہیں، ہمارے ساتھ ناانصافی کررہی ہے، رہنما ایم کیو ایم
شائع 08 جولائ 2023 11:17am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہمارے ساتھ ناانصافی کررہی ہے، ہمیں اپنانے کیلئے تیار نہیں ہے۔

کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ملک میں نئے صوبوں کی بات کی، سندھ حکومت ہمیں اپنانے کیلئے تیار نہیں، اس نظام کے تحت ملک آگے نہیں چل سکتا۔

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہمیں پانی، بجلی دینے کو بھی تیار نہیں، کراچی کے لوگ 16، 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کررہے ہیں، جو بل دے رہا ہے اس کی بھی لائٹ جاتی ہے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت 15سال سے ہماری نسل کشی کررہی ہے، سندھ حکومت کا مسائل کے حل کیلئے کوئی کردار نہیں، ہم بلدیاتی الیکشن کو نہیں مانتے اس لئے بائیکاٹ کیا۔

MQM Pakistan

Pakistan People's Party (PPP)

MQM Pakistan Vs PPP