Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ 9 مئی: 11 ملزمان کی ضمانتوں میں 10 اگست تک توسیع

انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2023 04:30pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو قصور میں توڑ پھوڑ اور سڑک بلاک کرنے سے متعلق کیس میں 11 ملزمان کی ضمانتوں میں 10 اگست تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور سڑک بلاک کرنے سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عبوری ضمانت کی معیاد مکمل ہونے پر درخواست گزار ملزم انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے قصور میں درج مقدمے میں مراتب علی ، محمد ایوب اور اصغر سمیت 11 ملزمان کی ضمانتوں میں 10 اگست تک توسیع کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔ ملزموں کے خلاف تھانہ سٹی پتو کی قصور میں درج ہے۔

PTI protest

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS