Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کی والدہ چل بسیں

اداکار کے بیٹے نے دادی کی موت کی تصدیق کردی
شائع 07 جولائ 2023 11:26pm

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور سیاستدان متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چکرورتی چل بسیں۔

بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کے بیٹے نماشی نے دادی کی موت کی خبر کی تصدیق کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق متھن چکرورتی کی والدہ کچھ عرصے سے جیریاٹرک مسائل (بڑھاپے اور پیرانہ سالی کی وجہ سے ہونے والی بیماریاں) کا شکار تھیں اور ان کا علاج بھی جاری تھا۔

دریں اثنا ترینمول کانگریس کے ترجمان کونل گھوش اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اگنی مترا پال نے شانتی رانی کے انتقال پر متھن چکروتی سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ سوا تین برس قبل اپریل 2020 متھن کے والد گردے کے عارضے کے باعث چلے بسے تھے۔

Mithun Chakraborty