Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا

مالدیپ میں پاکستان کا قومی ترانہ اور سبز ہلالی پرچم سر بلند
شائع 07 جولائ 2023 08:06pm

ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں پاکستانی باڈی بلڈرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک گولڈ اور دو برانز میڈلز جیت لیے۔

مالدیپ میں جاری ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں پاکستان کے باڈی بلڈرز نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے ملک کا قومی ترانہ اور سبز ہلالی پرچم سر بلند کردیا۔

باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں پاکستانی باڈی بلڈرز نے ایک گولڈ اور دو براؤنز میڈلز جیتے۔

پاکستان کے شہزاد قریشی نے 80 کلوگرام کٹیگری میں بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔ شہزاد قریشی نے گزشتہ ایونٹ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپین شپ کی جونئیر 75 کلو گرام کٹیگری میں پاکستان کے ابراہیم خان نے براؤنز میڈل جیتا، جب کہ 70 کلو گرام کٹیگری میں بھی پاکستان کے شاہد اللہ نے براؤنز میڈل اپنے نام کیا۔

South Asian Bodybuilding Championship