Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئے مالی سال کے پہلے ہفتے میں مہنگائی مزید بڑھ گئی، 24 اشیائے ضروریہ مہنگی

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 28.55فیصد ہوگئی
شائع 07 جولائ 2023 07:45pm

ملک میں 24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئی ہیں جب کہ مہنگائی کی شرح 0.70 فیصد اضافے ساتھ 28.55 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

نئے مالی سال کے پہلے ہفتے میں مہنگائی مزید بڑھ گئی ہے، اور اس کی شرح میں 0.70 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 28.55 فیصد ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں42.25 فیصد اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں پیاز 8.70 اور آلو 4.79 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آٹا 4.05 فیصد اور گڑ کی قیمت 4.01، چینی 3.48 فیصد مہنگی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، اور ایک ہفتے میں کیلے7.51 فیصد اور چکن 2.80 فیصد سستا ہوا، اور انڈے 0.17 فیصد سستے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ اور کوکنگ آئل 5 لیٹر بھی سستا ہوا، دال مسور، دال مونگ، دال چنا بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔ جب کہ حالیہ ہفتے میں 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیوں میں استحکام رہا۔

Inflation

food inflation

Pakistan Inflation

Inflation Crises