Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

کشمیری حریت پسند رہنما برہان وانی کی ساتویں برسی کل منائی جائے گی

برہان وانی کو قابض بھارتی فوجیوں نے 2016 کو ساتھیوں سمیت شہید کردیا تھا
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2023 10:23pm

تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکنے والے حریت پسند رہنما برہان وانی کی ساتویں برسی کل منائی جائے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونکنے والے برہان وانی کی ساتویں برسی کل منائی جائے گی۔

نوجوان رہنما برہان وانی کو 8 جولائی 2016 کو قابض بھارتی فوج نے ضلع اننت ناگ کے گاؤں میں جعلی مقابلے کے دوران ساتھیوں سمیت شہید کردیا تھا۔

برہان وانی نے کشمیریوں میں آزادی کی روح پھونکی اور بھارتی مظالم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوئے، اور آزادی کے لئے جام شہادت نوش کرلیا، شہادت کے بعد کشمیریوں کا جذبہ آزادی مزید بلند ہوا اور آج بھی وادی آزادی کے نعروں سے گونج رہی ہے۔

پاسبانِ حُریت نے برہان وانی اور تحریک آزادی جموں کشمیر کے دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور بھارتی جبرو استبداد سے ریاست کی آزادی کیلئے جدوجہد کا عزم دہرانے کیلیئے 8 جولائی کو ”یوم مزاحمت“ کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔

Indian occupied Kashmir

burhan wani

Kashmir Freedom Movement