Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تندور پر روٹیاں لگانے والا نوجوان وظیفے پر پڑھ کر لیکچرار بن گیا

لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب میں نوجوان نےخوش گوار سرپرائز دے دیا
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2023 11:18pm

تندور پر روٹیان لگانے والا پاکستانی نوجوان ایم اے او کالج لاہور میں لیکچرر کے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

لاہور میں لیپ ٹاپ تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ایک نوجوان نے تقریب کے حاضرین کو اپنی آپ بیتی سنا کر حیران کردیا۔

محسن نامی پروفیسر نے اپنی تقریر میں بتایا کہ وہ تندور پر روٹیاں لگاتا تھا، اور اس نے وزیر اعلی شہباز شریف کے دئیے لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظیفے پر تعلیم حاصل کی اور آج وہ ایم اے او کالج لاہور میں لیکچرر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنی نشست سے اٹھ کر خاص طور پر نوجوان محسن کے پاس گئے اور اسے اپنے سینے سے لگایا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوان محسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ جیسے نوجوانوں پر فخر ہے، اسی جذبے سے آگے بڑھتے رہیں، آپ کو مزید ترقی کرتے دیکھنا چاہتا ہوں۔

اس موقع پر شرکاء نے نشستوں سے کھڑے ہو کر بھرپور تالیوں سے محسن کو داد دی اور فرط جذبات سے متعدد شرکا کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

وزیراعظم کا ٹویٹ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ اسکیم اب پاکستانی نوجوانوں کی ترقی کا ایک نظریہ بن چکی ہے، اس اسکیم سے علمی انقلاب آرہا ہے، آن لائن روزگار کے عملی مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں، خوشی ہوئی کہ اس اسکیم سے طلباء و طالبات کامیابی کی داستانیں رقم کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس اسکیم کے لئے ہماری حکومت نے مزید رقوم بڑھا دیں ہیں، آج مزید ایک لاکھ ہونہار طالب علموں میں لیپ ٹاپ کی مرحلہ وار تقسیم شروع کر دی ہے، ذہین نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، لیپ ٹاپ اگرچہ ایک مشین ہے مگر میرے لیے ایک مشن ہے۔

PM Shehbaz Sharif

lap top scheme