Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

پھسلن کے باعث شارح فیصل پر پیپلز بس کار سے ٹکرا گئی
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2023 10:32pm
تصویر/ ٹوئٹر
تصویر/ ٹوئٹر

شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔

گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے کراچی کے شہریوں کو ابر رحمت کی صورت خوشی مل گئی ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا دیا ہے۔

کراچی میں اب تک رپورٹ ہونے والے علاقوں میں شاہراہ فیصل، گلشن حدید، اسٹارگیٹ، ڈرگ روڈ، شاہ فیصل، کالا بورڈ، ملیر، نیشنل ہائی وے، اسٹیل ٹاؤن، شاہ ٹاؤن، گھگھر پھاٹک اور پپری شامل ہیں۔

مون سون بارشوں کی وجہ سے انتظامیہ نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کرکے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن بن گئی ہے، اور اسی وجہ سے شارع فیصل پر پیپلز بس ایک کار سے ٹکرا گئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں 7 اور 8 جولائی کو بارش کی پیشگوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیات نے 3 جولائی کو بارشوں کے نئے سسٹم کے ملک میں داخل ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 7 اور 8 جولائی کو سکھر، جیکب آباد، گھوٹکی، شہید بینظیر آباد، مٹھی، تھرپارکر، ننگرپارکر، سانگھڑ، عمرکوٹ، ٹھٹھہ، میرپور خاص، بدین، حیدرآباد اور کراچی سمیت مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

rainy weather

rain in karachi