Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور ہائیکورٹ کا عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بی کلاس کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم

سابق گورنر پنجاب کی اہلیہ سمیت 15 خواتین کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
شائع 07 جولائ 2023 04:50pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بی کلاس کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اہلیہ رابعہ سلطان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بی کلاس کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کہ جانب سے دائر درخواست میں آئی جی جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

جیل حکام نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم مقدمہ میں نامزد ہے،جیل قوانین کے مطابق ایسے ملزمان کو بی کلاس جیل کی سہولت نہیں دی جا سکتی۔

سابق گورنر کے وکیل سرفراز چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ سابق گورنر پر صرف الزام ہے وہ سزا یافتہ نہیں ہیں، عمر سرفراز چیمہ سابق گورنر اور عمر رسیدہ شہری ہیں، 9 مئی کے واقعات کے بعد عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کر کے جیل میں رکھا گیا ہے، جیل میں عمر سرفراز چیمہ کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جارہی، عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں ادویات، کھانا فراہم کرنے سمیت سہولیات نہیں دی جارہی،عدالت جیل حکام کو عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بی کلاس جیل کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے۔

عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ سمیت 15 خواتین کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ سمیت 15 خواتین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے میں ضمانتوں پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان سمیت 15 خواتین کی بھی ضمانت منظور کر لی۔

ملزمان سید نبیل رضا، ارحم ملک،علیزہ منیر، انیلہ ملک، صدف نعیم، فرح خان، ممتاز بی بی،واثق کاظمی، زہیب حسن، فوزیہ، سمیر اعوان، شاہین ریاض،روبی نیازی، ارم اکمل، نورین ملک، خلعت عزیز، سونیہ ناصر اور روبینہ پرویز شامل ہیں۔

تمام ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں جناح ہاوس حملہ پر حملہ جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔

Lahore High Court

Omer Sarfraz Cheema

ex governor punjab