Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صحت سہولت کارڈ میں کرپشن: پرائیوٹ اسپتالوں کا کلینکل آڈٹ کرانے کا فیصلہ

تعین ہوگا کہ بغیرمریضوں کے کتنے اسپتالوں نے کتنی رقم بنائی، ذرائع
شائع 07 جولائ 2023 04:47pm

صحت سہولت کارڈ کے استعمال میں مبینہ گھپلے سامنے آنے پرپنجاب حکومت نے پرائیوٹ اسپتالوں کا کلینکل آڈٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

صحت سہولت کارڈ کے استعمال میں مبینہ گھپلوں کی خبروں پر نگراں پنجاب حکومت نے نجی اسپتالوں کا کلینکل آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، آڈٹ میں سامنے آئے گا کہ کس نے قومی خزانے، سرکاری انشورنس کمپنی کو نقصان پہنچایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت سہولت کارڈ کے پینل پر موجود تمام پرائیوٹ اسپتالوں کا کلینکل آڈٹ ہو گا، نجی اسپتالوں کا آڈٹ پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کے ذریعے کروایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ بڑی تعداد میں سی سیکشن، اینجو گرافی، اینجو پلاسٹی کرنے والے اسپتالوں کاخصوصی آڈٹ ہوگا، مریض کے بغیر صحت سہولت کارڈ سے رقم کلیم کرنے والے اسپتالوں کا بھی آڈٹ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آڈٹ میں تعین ہوگا کہ بغیرمریضوں کے کتنے اسپتالوں نے کتنی رقم بنائی، اور بلا ضرورت مختلف آپریشن کرنے والے اسپتالوں کا سراغ لگایا جائے گا۔

Sehat Card

punjab care taker govt

punjab hospital