Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منی لانڈرنگ کا الزام: پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب

بینکنگ کورٹ کا ایف آئی اے کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم
شائع 07 جولائ 2023 04:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور کی بینکنگ کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی منی لانڈرنگ کے الزام میں رہائی کے لیے درخواست ضمانت پر ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر بینکنگ کورٹ کے جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

ڈیوٹی جج نے سماعت کی اور ایف آئی اے کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے وکیل کے توسط سے رہائی کے لیے درخواست ضمانت دائر کی، جس میں نشاندہی کی گئی کہ سابق وزیر اعلی پنجاب جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور ان سے کوئی تفتیش نہیں کی جانی، اس لیے انہیں سلاخوں کے پیچھے رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی درخواست ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Banking Court

money laundring case