Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمگیر چاچا نے اپنی شرائط پرزندگی بسرکی، علی ترین

پولیس نے 12 پارسل تحویل میں لے کر فرانزک کیلئے بھجوا دیے
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2023 04:59pm
تصویر: علی ترین/انسٹاگرام
تصویر: علی ترین/انسٹاگرام

جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے اپنے چاچا کی یاد میں انہیں سوشل میڈیا پرخراج تحسین پیش کیا ہے، عالمگیرترین نے گزشتہ روزلاہور میں خود کشی کرلی تھی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں علی ترین نے لکھا، ’ عالمگیر چاچا نے اپنی شرائط پر زندگی بسر کی’ وہ ایک COOL چاچا تھے، زندگی سے بھرپور کردار جو ہمیشہ چیلنجز میں خوش رہتے تھے۔ چاہے وہ زندگی میں ہو، کاروبار میں ہو یا کرکٹ میں’۔

علی ترین نے انہیں یاد کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ، ’ان کا اچانک انتقال ان لوگوں کے لئے تقریبا ناقابل برداشت المیہ ہے جو انہیں اچھی طرح سے جانتے تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو خوش حال رکھے‘۔

پارسل فرانزک کیلئے بھجوا دیے

استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی مبینہ خود کشی کے معاملے پر پولیس متحریک ہے۔ پولیس نے 12 پارسل تحویل میں لے کر فرانزک کیلئے بھجوا دیے ہیں۔ پارسلز میں پسٹل، گولیاں، خون کے نمونے اور دیگر شواہد شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس صوفہ کم بیڈ پر گولی ماری گئی وہ بھی فرانزک کیلئے بھیجا گیا ہے، شواہد کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔ پولیس نے عالمگیر ترین کے ملازم سے بھی پوچھ گچھ کی۔ فرانزک رپورٹ اور پوسٹمارٹم کےبعد تفتیش کا دائرہ کاروسیع کیا جائے گا۔

Jahangir Tareen

Ali Tareen

Alamgir Tarin