Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ہیری کو شادی بہت مبارک ہو‘ شرکت سے محروم کھلاڑیوں کا ویڈیو پیغام

حارث اور دُلہن مزنہ مسعود کی دلکش ویڈیوز وتصاویر سوشل میڈیا پروائرل
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2023 03:32pm
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرحارث رؤف کے سر پرگزشتہ روز سہرا سج گیا۔تربیتی کیمپ کے باعث شرکت سے محروم ساتھیوں نے ویڈیو پیغام میں کرکٹر کو پُرجوش مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

فاسٹ بالر کی بارات کی تقریب گزشتہ روز اسلام آباد میں سرانجام پائی۔

مہرون رنگ کا کلا باندھے سیاہ شیروانی میں ملبوس کھلاڑی نے بارات لے جانے سے قبل صدقے کا بکرے پر بھی ہاتھ پھیرا۔

دلہن مزنہ مسعود روایتی سرخ لہنگے اور شرٹ میں ملبوس نہایت دلکش لگ رہی تھیں۔

سوشل میڈیا پر دلہن اور دلہا کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہیں۔

حارث رؤف کی شادی پرنہ جاسکنے والے ان کے ساتھی شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم ، محمد رضوان ، نسیم شاہ سمیت تمام کھلاڑیوں نے انہیں مبارکباد کا ویڈیو پیغام بھیجا۔

ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے حارث کو ان کے نِک نیم ’ہیری‘ سے پکارتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی طرف سے آپ کو شادی بہت مبارک ہو۔

اس کے ساتھ ہی تمام کھلاڑی ہم آواز ہو کرحارث کو شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خراب موسم کے پیش نظر کھلاڑیوں کو اسلام آباد جا کرحارث رؤف کی تقریب ولیمہ میں شرکت کرنے سے منع کیا گیا ہے کیونکہ اس صورت میں واپسی کی فلائٹ ملنے میں مشکلات درپیش آسکتی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج ختم ہوجائےگا اورکھلاڑی براستہ دبئی کل رات کولمبو روانہ ہوں گے۔

cricket

babar azam

Haris Rauf

Shaheen Shah Afridi

Haris Rauf's wedding