Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسکردو: سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرگئی، خاندان کے 5 افراد جاں بحق

حادثے میں جاں بحق افراد میں ایک بچہ اور ایک خاتون شامل ہے
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2023 03:27pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسکردو میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

اسکردوں میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ دیوسائی روڈ پر پیش آیا، جہاں بدقسمت گاڑی سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکر کر کھائی میں جاگری۔

حادثے میں جاں بحق افراد میں 3 مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ورکرز اور مقامی افراد نے امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔ حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

گاڑی تقریباً چھ سو فٹ گہری کھائی میں گری جس کی وجہ سےلاشیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

Accident

rescue 1122

motorway police