الیکشن کمیشن ڈیٹا پر سائبر حملے کا خدشہ، ملازمین کو ای میل استعمال نہ کرنےکی ہدایت
افسران و ملازمین کو نامعلوم شناخت سے ای میل موصول ہوئیں، الیکشن کمیشن
اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے اپنے ڈیٹا پر سائبر حملے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔
اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے سائبر سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے ملازمین کو ای میل استعمال نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ افسران و ملازمین کو نامعلوم شناخت سے ای میل موصول ہوئیں، جسے کھولنے سے قیمتی معلومات چوری ہو سکتی ہیں۔
ECP
اسلام آباد
Cyber Attack
مقبول ترین
Comments are closed on this story.