Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معین خان دادا بن گئے، مریم انصاری اور اویس کے گھر رحمت کی آمد

اداکارہ نے دلکش تصاویر شیئرکرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سُنائی
شائع 07 جولائ 2023 12:37pm
تصویر: اویس خان/انسٹاگرام
تصویر: اویس خان/انسٹاگرام

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم انصاری اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے بیٹے اویس خان کے گھر اللہ کی رحمت آئی ہے۔

مریم نے انسٹا گرام پراویس کے ساتھ دلچسپ تصاویرشیئرکرتے ہوئے فالوورز کو بیٹی کی پیدائش کی خو شخبری سُنائی۔

مریم اور اویس کی بیٹی کی پیداش منگل 4 جولائی کو ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے امایا خان رکھا ہے۔

اس سے قبل مریم نے اپنی ساس شمع معین کے ہمراہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اشارہ دیا تھا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔

مریم انصاری سابق کرکٹر معین خان کی بہو اور وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کی بھابھی ہیں، ان کے شوہر اویس خان بھی فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں۔

اداکارہ کا ایک اور حوالہ ان کے بھائی اور بھابھی بھی ہیں، مریم اداکار علی انصاری کی بہن اور صبور علی کی نند ہیں۔

اویس اور مریم دسمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Saboor Aly

Moin Khan

Mariam Ansari

Ali Ansari