Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے حلف اٹھا لیا

گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے قائمقام چیف جسٹس سے حلف لیا
شائع 07 جولائ 2023 12:25pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پشاور ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان سے حلف لیا۔

سیکرٹری قانون شگفتہ نوید نے قائمقام چیف جسٹس کی تقرری کا صدارتی اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔

تقریب حلف برداری میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلاء اور وزراء شریک ہوئے۔

حلف برداری کے بعد گورنرغلام علی نے قائمقام چیف جسٹس ابراہیم خان کو مبارکباد پیش کی۔

یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کے فرائض انجام دینے والی جسٹس مسرت ہلالی اب بطور سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گی اور مسرت ہلالی نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے جسٹس مسرت ہلالی سے بطور سپریم کورٹ جج کے عہدے کا حلف لیا۔

Peshawar High Court

Supreme Court of Pakistan

Justice Mussarat Hilali