Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں اسد قیصر کی ضمانت کنفرم

عدالت کا اسد قیصر کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم
شائع 07 جولائ 2023 11:59am
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر۔ فوٹو — فائل
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت کنفرم کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی، اس دوران اسد قیصر اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے۔

عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت کنفرم کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے ہ اسد قیصر کے خلاف تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج ہے۔

pti

ATC

اسلام آباد

Asad Qaiser