Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے سماجی تحفظ اکاؤنٹ کا اجراء کردیا

آج بھی سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات نظر آتے ہیں، شہباز شریف
شائع 07 جولائ 2023 11:12am
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — اسکرین گریب
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت سماجی تحفظ اکاؤنٹ کا اجراء کردیا۔

اسلام آباد میں بی آئی ایس پی کے تحت سماجی تحفظ اکاؤنٹ کے اجرا کی تقریبب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رواں سال بہت بہتری لائی گئی، شازیہ مری کو پروگرام میں بہتری لانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہوئی، سیلاب سے چاروں اطراف تباہی ہی تباہی تھی، سندھ،خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ایسا لگتا تھا کہ سمندر امڈ آیا ہو۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج بھی سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات نظر آتے ہیں، بی آئی ایس پی کے ذریعے چاروں صوبوں میں 70 ارب تقسیم کئے گئے، صوبوں نے اپنے وسائل سے حصہ ڈالا جب کہ این ڈی ایم اے نے 20 ارب خرچ کئے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیرِاعظم سماجی تحفظ اکاؤنٹ کے اجراء کی تقریب کے بعد جناں کنونشن سینٹر میں باصلاحیت نوجوانوں میں لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم کرکے پروگرام کا باقائدہ آغاز کریں گے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

bisp