Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں ڈالر کے دام پھر بڑھ گئے

پاکستان اسٹاک ایکسینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2023 04:16pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

ملکی تبادلہ منڈیوں میں 86 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی خرید و فروخت 277 روپے 90 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں لین دین کے دوران ڈالر 280 روپے میں فروخت ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 37 پیسے کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 15 پوائنٹس کمی کے بعد 44 ہزار 163 پوائنٹس پر آگیا جو کہ گزشتہ کاورباری روز 44 ہزار 178 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ڈالر

pakistani rupee

interbank

USD VS PKR